حریرہ ‘عمیر کی سنچریاں ‘پاکستان شاہینز کے زمبابوے اے کیخلاف 2وکٹوں پر 352رنز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز نے زمبابوے اے کیخلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن2وکٹوںپر 352 رنز بنالئے ۔عمیر بن یوسف 161 اور کامران غلام 5 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ محمد حریرہ 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے اے کے کپتان روئے کایا نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو بیٹنگ دی۔ کپتان عمران بٹ3  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد حریرہ اور عمیربن یوسف نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 339رنز کا اضافہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن