بھارت میں ہونے والی شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل ہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔بلاول بھٹو نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا اور مشورہ طلب کیا، انہوں نے بی اے پی کے رہنماخالد مگسی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، خالد مقبول صدیقی اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو ٹیلی فون کرکے ان کو اعتماد میں لیا۔یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 4،5 مئی کو بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کی کونسل (سی ایف ایم) میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔وزیرخارجہ ایس سی او سی ایف ایم کے موجودہ سربراہ اور بھارت کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی دعوت پر ایس سی او سی ایف ایم اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔دفترِ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل کے لیے پاکستان کے عزم اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جو پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کے لیے دیتا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ سال جولائی میں تاشقند میں ہونے والے وزرائے خارجہ کونسل کے آخری اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیاسی رہنماؤں سے مشاورت
May 04, 2023 | 10:55