یوکرائن کی طرف سے پیوٹن کو ڈرون سے قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: روس

ماسکو‘ کیف (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن نے صدر ولادی میر پیوٹن کو ڈرون حملوں کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی‘ خوش قسمتی سے یہ حملے ناکام رہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی۔ فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا بارودی  ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے۔ حملے کے وقت پیوٹن محل میں نہیں تھے۔ خبردار کیا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یوکرائن نے الزام مسترد کر دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کے صدارتی محل پر مبینہ ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا واقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات سے لاعلم ہیں، کریملن پر صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ یوکرائن کو اپنا دفاع کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...