منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کی بریت درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے حمزہ کے خلاف سپلیمنٹری رپورٹ طلب

لاہور (خبر نگار) سپیشل کورٹ سنٹرل نے وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے پر بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو دلائل کیلئے 10 جون کو طلب کر لیا۔ سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے پر سماعت کی تو وزیراعظم کے بیٹے سمیت دیگر شریک ملزم پیش ہوئے۔ رائو اورنگزیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس مقدمے میں امجد پرویز ایڈووکیٹ سلمان شہباز کی پیروی کر رہے ہیں۔ ان کی استدعا پر عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی جائے۔ ادھر احتساب دالت میں وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف اور شریک ملزم طاہر نقوی  عبوری ضمانت میں دس مئی تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نے وزیراعظم اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب تفتیشی افسر سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کر لی۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ کے الزام میں نیب کے ریفرنس پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے ایک سماعت کیلئے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔  عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب کے تفتیشی افسرنے سپلمینٹری رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لی۔ اب ریفرنس پر مزید کارروائی 10 مئی کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...