انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت، پابندی ختم کرنے کیلئے مجوزہ ترمیم منظور

اسلام آباد (نیٹ نیوز) کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں مجوزہ ترمیم منظور کرلی جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند نہیں رہے گا۔ منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ الیکشن کمشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت الیکشن کمشن انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن