وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہوگئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے۔وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا روانہ ہوئے جہاں ان کا طیارہ گوا میں لینڈ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روز تک بھارت میں قیام کریں گے۔بھارت روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، ان کا جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہےکہ پاکستان ایس سی او کوکتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی اس ممبر شپ کو کتنی سنجیدگی سے لیتا ہےانہوں نے کہا کہ میں اس تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں۔
بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ
May 04, 2023 | 11:37