جنرل (ر) باجوہ نے کئی بریفنگز میں کہا ٹینکوں میں تیل نہیں ہے: عمران خان

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے کئی بریفنگز میں کہا ٹینکوں میں تیل نہیں ہے. میں حیران تھا یہ کس قسم کا آرمی چیف ہے جو یہ بات کرتا ہے۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی ڈبل سنچری ہو جائے گی. کرکٹ میں تو میں 170 تک ہی پہنچا تھا ڈبل سنچری نہیں ہوئی تھی. آزادکشمیر میں کس نے سب کروایا وہاں کے سابق پی ایم بتا چکے ہیں، ہمارے مذاکرات ٹی ٹی پی نہیں نئی افغان حکومت سے ہوئے تھے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ٹی ٹی پی وہاں سے آپریٹ کر رہی تھی، ہم نے کہا ان لوگوں کو واپس بھیجیں، جنرل باجوہ بھی تھے اس میں، آئی ایس آئی کے سربراہ بھی تھے، ہماری بات چل رہی تھی کہ کیسے ان کو ری ہبلیٹیٹ کرنا ہے. لیکن حکومت ہی چلی گئی، پی ڈی ایم حکومت نے آکر پھر کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس فیض حمید سے بھی اوپر سے آیا تھا. ہمیں بتایا گیا نواز شریف جائیداد پر فارغ ہوا، خود میں نے بھی لندن فلیٹ کا جواب دیا.ہمیں تو بتایا جاتا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے. لہٰذا فائز عیسیٰ سے بھی جواب لینا ہے بعد میں اندازہ ہوا اس کا مقصد کچھ اور تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا کہ ہمارے مذاکرات ٹی ٹی پی سے نہیں نئی افغان حکومت سے ہوئے تھے. ٹی ٹی پی وہاں سے آپریٹ کر رہی تھی. ہم نے کہا ان لوگوں کو واپس بھیجیں۔ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا جنرل (ر) باجوہ بھی اس میں تھے. آئی ایس آئی کے سربراہ بھی تھے. پی ڈی ایم حکومت نے آ کر پھر کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن