کراچی : منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

May 04, 2023 | 18:30

ویب ڈیسک

لاہور کے بعد کراچی میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کردی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسقط سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر مسافر کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق مسافر کو علامات ظاہر ہونے پر پہلے ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا۔ مسافر ایک ہفتے سے بخار میں بھی مبتلا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنرل ہسپتال لاہور میں بھی منکی پاکس کے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ایک شخص اور خاتون میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں تھیں۔ دونوں افراد میں بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبوں کی علامت پائی گئی تھیں۔ ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں