اسٹاک مارکیٹ :ملا جلارجحان، 5.87پوائنٹس کا اضافہ

May 04, 2023 | 19:24

ویب ڈیسک
اسٹاک مارکیٹ :ملا جلارجحان، 5.87پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ :ملا جلارجحان، 5.87پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران ملا رجحان دیکھنے کو ملا. 100 انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 93 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 142 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا. بازار میں آج 25 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6354 ارب روپے ہے.شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی آج محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔

مزیدخبریں