بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوادیا

May 04, 2023 | 20:24

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مریم نواز کے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف بیان کے معاملے پر انہیں نوٹس بھجوایا گیا ہے، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس فیصل فرید ایڈووکیٹ کی وساطت سے بھجوایا گیا۔نوٹس میں مریم نواز سے7 روز میں بشریٰ بی بی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے یکم مئی کو لاہور میں بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹی، بے بنیاد الزام تراشی کی، بیان واپس نہ لینے پر مریم نواز کے خلاف ضابطہ فوجداری، ہتکِ عزت کی کارروائی ہوگی۔مریم نواز کے الزامات پر مبنی تقریر کا متن بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی مکمل طور پر گھر کی دہلیز تک محدود اور باپردہ خاتون ہیں، مریم نواز بشریٰ بی بی اور ان کےاہلِ خانہ کو بدنام کرنے کیلئے بد نیتی پر مبنی مہم چلارہی ہیں۔

مزیدخبریں