لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے روانگی سے قبل لاہور میں ایک مختصر کیمپ لگائے گی۔ تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہوگا ۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے تین روزہ پروگرام کا فوکس مہارت اور فٹنس دونوں سطحوں پر ہو گا۔ قومی ٹیم کو 7مئی کی صبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہونا ہے۔ بورڈنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے رواں سال کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا ۔ اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹونٹی ، ون ڈے میچز 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25کے دو ٹیسٹ میچز سنچورین 26تا 30دسمبر اور کیپ ٹائون 3تا 7جنوری میں ہونگے۔
آئرلینڈ، انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج سے شروع، دورہ جنوبی افریقہ کا بھی اعلان
May 04, 2024