کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) افغان وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کی قیادت میں افغان اور ایرانی وفود کے درمیان دوسرا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں صوبہ نیمروزاور ایرانی صوبے سیستان کے گورنر محمد کرمی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے اور چابہار بندرگاہ کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ بڑھانے کیلئے صوبے کی سطح پر مشترکہ تیکنیکی کمیٹی بنانے اور مرکزی کمیٹی کے ذریعے معاملات کی نگرانی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چابہار- ملکی وے’’ روٹ پر ریلوے سیکشن میں سہولیات، چابہار بندرگاہ پر ٹرانزٹ پابندیوں کے خاتمے اور ٹرانزٹ ٹریڈ بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان، ایران اجلاس، چابہار سے ٹرانزٹ بڑھانے ، پابندیوں کے خاتمے پر تبادلہ خیال
May 04, 2024