لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے ، انسداد سموگ کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا ہے:کمشنر 

May 04, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کمشنر لاہور کا استقبال کیا۔ ایل ڈی اے آمد پر خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور کو ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ، میٹرو پولیٹن6 پلاننگ سمیت تمام ونگز بارے بریفنگ دی گئی۔ طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کو جدید رجحانات پر منتقل کر رہے ہیں۔  ریکارڈ کی سفٹنگ، ری ویمپنگ اور پیپر لیس آرگنائزیشن بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کمشنر نے کہا صوبائی دارالحکومت لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے اور انسداد سموگ کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہے۔ ون ونڈو سیل کو اوپن کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ شہریوں کو ریلیف ہی اصل سروس ہے۔ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ 

مزیدخبریں