لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، معروف دانشور ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ نے سولر انرجی پر ٹیکس لگانے کی تجویز کو انتہائی ظالمانہ قرار دیا ہے اور کہا کہ ایک طرف بجلی کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے اور خود دوسری طرف نہر کے کناروں پر تزئین اور آرائش کیلئے بجلی ضائع کر رہی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کو 2 ہزار کلوواٹ سولر پینل پر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی بھجوا دی گئی ہے۔
سولر انرجی پر ٹیکس لگانے کی تجویز انتہائی ظالمانہ ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
May 04, 2024