لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین نفسیات کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ، پی اے ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیو کے چیف سائیکالوجسٹ بریگیڈئیر ڈاکٹر امتیاز،پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق، ڈاکٹر فاطمہ اور ڈاکٹر عفیفہ نے شرکت کی۔