لاہور (نیوز رپورٹر) نئے تعینات ہونیوالے 9 ایڈیشنل سیشن ججز اور 26 سول ججز کے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ۔ دورے کا مقصد یونیورسٹی اور شعبہ فرانزک میڈیسن میں پوسٹ مارٹم، میڈیکولیگل رپورٹس اور دیگر معاملات بارے آگاہی تھا۔ اس گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک پنجاب جوڈیشل اکیڈمی منصور احمد خان نے کی جبکہ سربراہ شعبہ طب شرعی ڈاکٹر ریاست علی نے کورس کے شرکاء کو بعداز مرگ معائنہ، میڈیکولیگل اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔شرکاء کو متعدد پوسٹ مارٹم دکھائے گئے۔