لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور جورڈن ہاشمائٹ چیرٹی آرگنائزیشن کے مابین اردن سے غزہ سامان کی ترسیل سمیت رفاہ عامہ کے شعبہ میں ملکر کام کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ نائب صدر محمد عبدالشکور اور الخدمت آغوش کے ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کی اردن کی چیرٹی آرگنائزیشن ہاشمائٹ فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر محمد عبد الشکور اورجورڈن ہاشمائٹ چیرٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسین الشبلی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔