پنجاب کی مقامی حکومتوں کے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع:ذیشان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مقامی حکومتوں کے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا۔ کنوینر اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک، چودھری افتخار حسین چاچڑ، سلمان نعیم، محمد احمد خان لغاری، غزالی سلیم بٹ، ضیا اللہ شاہ، امجد علی جاوید، سردار محمد عاصم شیر میکن،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری قانون اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے پہلی بار یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی کے درمیان ٹائون کمیٹی متعارف کرانے اور 5 لاکھ سے اوپر آبادی یا ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن