رفح، غزہ میں 26 فلسطینی شہید: جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے: مصری حکام

واشنگٹن؍ قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این این آئی) چوبیس گھنٹوں سے غزہ اور رفح پر جاری اسرائیلی بمباری میں 26  فلسطنی شہید جبکہ 51 فلسطینی زخمی  ہوگئے۔  رفح کے ایک گھر کو ڈرون  حملے میں نشانہ بنایا جس میں سات افراد شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ایک حملے میں 19 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مصری  حکام نے بتایا جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے کیلئے مذاکرات میں  مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا امداد کی ترسیل کیلئے امریکی بندرگاہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اسرائیلی جیل میں چار ماہ سے قید سینئر  فلسطینی ڈاکٹر عدنان البرش انتقال کر گئے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے  اسرائیلی حملوں سے بڑی تباہی ہوئی۔ غزہ میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر چالیس ارب ڈالر درکار ہوں گے۔  امریکہ بھر کی یونیورسٹیز  کیمپس میں پولیس نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے اب تک  1002 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ کی عمارت کے اندر مظاہرین کو باہر نکالتے ہوئے ایک افسر نے اپنی بندوق سے فائرنگ کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...