لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں حکمران کنزویٹو پارٹی تیسرے نمبر پر رہی جبکہ لیبر پارٹی نے میدان مار لیا۔ برطانیہ کی کل 107 میں سے 87 کونسلوں کے نتائج موصول ہو گئے۔ لیبر پارٹی نے 908 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ لبڈیم 362 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران کنزویٹو پارٹی نے 354 نشستیں حاصل کیں۔ گرین پارٹی نے 101 اور 192 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔