اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سنی اتحاد کونسل/ مخصوص نشستیںسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلیں پرسماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے عدالت عظمی نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپیلوں پر بھی بینچ تشکیل دے دیا ہے جسٹس منصور علی شاہ سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کریگاجسٹس محمد علی مظہر جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہونگے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیاہے الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھاپشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھاسنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیںجبکہ اسپیکر کے پی نے بھی پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیں تھیں ۔