اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے علیحدہ کر دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم جرائم کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نام سے نئی اتھارٹی بنا دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا اپنا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا جائے گا۔ این سی سی آئی اے کے ملک بھر میں ایف آئی اے طرز کے زونل آفس بنائے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے۔ سائبر کرائم سے متعلق تمام مقدمات اندراج اور پراسیکیوشن این سی سی آئی اے خود کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم کے حوالے سے ہونے والے تمام جرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بھیجے جائیں گے، سائبر کرائم سے متعلق تمام مقدمات اندراج اور پراسیکیوشن این سی سی آئی اے خود کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا اور ایپس سے متعلق تمام معاملات این سی سی آئی اے دیکھے گی۔ ڈائریکٹر جنرل کو دو سال کیلئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تمام تحقیقات، اثاثہ جات ایجنسی کے سپرد کر دیئے گئے۔