اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کا مقامی ہوٹل میں آمنا سامنا ہوگیا سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم کے حوالے سے ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جو کہ حقائق کے مطابق نہیں اس دوران مبینہ طور پرلیگی رہنما اور سابق نگران وزیراعظم کے درمیان گندم سکینڈل پرتلخ جملوں کا تبادلہ ہوا انہوں نے سوال کیا آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہوتو حنیف عباسی نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں تم چور ہو تم نے گندم سکینڈل میں پیسے کھائے ہیں میں نے پروگرام میں حق بیان کیاہے جس پرسابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ پھراگرمیں نے فارم47کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے جبکہ نوائے وقت کے رابطہ کرنے پرسابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا کہ یہ سب بکواس چل رہا ہے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جو کہ حقائق کے مطابق درست نہیں میڈیا میں اس بات چیت کو غلط اندازمیں اور توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے ۔