خرم دستگیر پاکستان بھارت پانی تنازعہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے مسقط روانہ 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر خان بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے مسقط، اومان روانہ ہو گئے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور بھارت  کے درمیان پانی کے تنازعات پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ روانگی سے قبل سابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کے تمام زاویوں کے درست تجزیہ کے ذریعے حل ممکن ہے جس کی یہ کانفرنس بھرپور کوشش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن