چلاس کے قرب بس کھائی میں جا گری، 21 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

May 04, 2024

اسلام آباد ؍ گلگت (خبر نگار خصوصی+نامہ نگار) راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی  بس نمبر LES 8831 شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب یشوکھل داس کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے  بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ڈرائیور سمیت 21مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا جبکہ دس شدید زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو کرکے شہید سیف الرحمن ہسپتال اور پی ایچ کیو گلگت منتقل کر دیا گیا ۔ زخمیوں میں  توفیق  مانسہرہ، نعیم عباس  رضا نگر، محمد علی  احمد نگر، محمد سجاد  بہاولپور، افتخار احمد  بالاکوٹ، سلطان صلاح الدین پنجاب، عبدالرازق  ہنزہ ، اظہار  ہنزہ، محمد علی نگر، عامر حسین  علی نگر، کریم گاہکوچ جگلوٹ، خالد  چارسدہ ، عارف  سکردو، سمیع  اللہ شیخوپورہ، عبدالصفر کوئٹہ، صدام ولد نور رحیم مانسہرہ، ناصر جہانگیر، مطیع اللہ عبدالہادی اسلام آباد، محمد کاظم نگر بتائے جاتے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں  میں محمد فہیم ساکن مانسہرہ بس ڈرائیور، کتھوری  زوجہ گل شیر ساکن جگلوٹ، گل شیر ولد صمد ساکن جگلوٹ، شہبازخان  رحیم آباد گلگت، اعجاز ساکن گوپس عذر، خوشی محمد  ساکن  کالا پانی ایبٹ آباد FWO  ملازم ، فدا حسین  ساکن گھمبہ سکردو، نجم خان گلگت، مرزا اسلم بیگ گوپس عذر، ابوذر ساکن تھور دیامر، محمدامین  ساکن نارووال پنڈی، وارث علی پنڈی،  ساکن ہنزہ، ولیزہ علی نگر، ثانیہ زیرہ دختر محمد علی نگر، واسد علی ولد محمد علی  نگر، فخر زمان ساکن مانسہرہ ( پاک آرمی)، زکریا  ساکن گوجال، عمران اللہ  ساکن جگلوٹ گلگت، عبدالغفار  ساکن کوئٹہ بلوچستان شامل ہیں۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زداری‘وزیراعظم میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے چلاس بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ 

مزیدخبریں