ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم، زیادتی کا ملزم 8 سال بعد ہائیکورٹ سے بری 

 لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے سکول ٹیچر سے زیادتی کے ملزم کی 14سال قید ککی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم امجد علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روز بعد درج ہوئی ،متاثرہ سکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعہ کے بارے میں نہیں بتایا ،متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی ،تاخیر سے مقدمہ درج کرنے پر شک و شبہات پیدا کرتا ہے ،لیڈی ڈاکٹر کے مطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کے جسم سے نہیں ملا ،گواہان کے بیانات میں تضاد پایا گیا ،پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ،ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن