چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد کا راولپنڈی بنچ کا دورہ  

May 04, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے آج بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ پہنچنے پر جسٹس شجاعت علی خان،   جسٹس صداقت علی خان،   جسٹس مرزا وقاص روف اور  جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اورگلدستہ پیش کیاچیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تعینات ججز کے ساتھ ملاقات کی ملاقات میں راولپنڈی بنچ اور راولپنڈی ڈویژن کی ضلعی عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا اورتمام مقدمات کوجلد از جلد نمٹانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیاملاقات میں ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے مختلف امور بھی زیرِ غور آئے۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی بنچ کے ججز سے مختلف انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا اور راولپنڈی بنچ کی مختلف برانچوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں