لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پولٹری تاجروں پر مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست خارج کردی۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض اسی نوعیت کی درخواست پر پہلے آرڈر ہوچکا ہے، ایک ہی ایشو پر دوسری بار درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے درخواست میںموقف اپنایاکہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ممبران کیخلاف آئے روز پولیس مہنگے داموں برائلر مرغی فروخت کرنے کے الزام پر کیس درج کررہی ہے۔