نیول چیف نوید اشرف چینی نیوی، ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، تعاون بڑھانے پر گفتگو  

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیاکمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیانیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن