چاول کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا

May 04, 2024

اسلام آباد (آئی این پی)ملک سے چاول کی برامدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں چاول کی برامدات سے ملک کو 2.690 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی سی مدت کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں چاول  کی برامدات سے ملک کو 1.522 ارب ڈالر کا ذر مبادلہ حاصل ہواتھا۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں چاول کی برامدات کا حجم 345.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 374 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 201 ملین ڈالر تھا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں باسمتی چاول کی برامدات سے ملک کو 631.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں435.53 ملین ڈالر تھا, نان باسمتی چاول کی برامدات کا حجم 2.58 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کسی مدت میں 1.87 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں