ننکانہ:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے کیخلاف مقدمہ 

May 04, 2024

 ننکانہ صاحب(نامہ نگار) نواحی گائوںپیڑے والی کے رہائشی شہریار نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لیبر روم میں داخل ہونے کی کوشش کی تولیبر روم کے باہر ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ شہباز نے داخل ہونے سے روکا جس پر شراب کے نشہ میں دھت ملزم شہریار نے سکیورٹی گارڈ شہباز کو گالی گلوچ کیا او جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں،پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ملزم شہریار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں