کراچی کوبے رحم لوگوں کے سپرد کردیا گیا :قاری زوار بہادر  

May 04, 2024

جمبر (نامہ نگار) حکومت میں شامل جماعتیںپاکستان کو لسانی اور صوبایت کی بنیاد پر تقسیم کر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں ۔کراچی کوبے رحم لوگوں کے سپرد کردیا گیا ہے سٹریٹ کرائم کے ذریعے چند ماہ میں سینکڑوں افراد کو موت کے گھات اتار دیا گیا ہے۔ سندھ میں میں شامل جماعتوںنے اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے نعشوں کے ڈھیر لگا کرعوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے چیئرمین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے جے یوپی کے زیر اہتمام مولاناعبد الستار خان نیازی ؒکی یاد میں ’جامعہ المرکز الاسلامی میں ’’مجاہد ملت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے  ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں