صحافی برادری معاشرے کے ہر خاص و عام شہری کی آواز بنتی ہے:حاجی شریف مہر  

قصور (نمائندہ نوائے وقت)دنیا بھر کی طرح قصور میں بھی عالمی یوم آزادی صحافت کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر قصور کے جے ایس گروپ کے سینئر رہنما حاجی شریف مہر اور مہر جاوید و دیگر سینئر صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے کہا کہ قصور میں صحافی برادری کو تحفظ دینے، صحافیوں کو مراعات دینے کے ساتھ صحافی برادری کے بچوں کو تعلیم و صحت کی خاص سہولیات دی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحافی برادری وہ ہے جو اس مملکت کے عام سے عام سے خاص سے خاص شہری کی آواز بنتی ہے اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر عوام کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتی ہے واضع رہے کہ 15 اکتوبر اور 7 نومبر 1991 کو پیرس کی قرارداد نمبر 4.3 / C 26 کے ذریعے اس دن کو منانے کی سفارشات پیش کیں جس کے تحت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی ۔اس دن کے موقع پر صحافی برادری نے آزادی صحافت پہ شب خوں مارنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...