گوجرانوالہ:کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گوجرانوالہ ‘ حافظ آباد اور سیالکوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دیتے ہوئے کمشنر نے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ تمام سرکاری فنڈز شفاف اور بہتر ین عوامی و قومی مفاد کے تحت استعمال کئے جائیں گے۔ کمشنر نے واضح کیاکہ دستیاب وسائل کو ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ خرچ کرنا متعلقہ افسران کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور حکومت کسی بھی صورت فنڈز کے استعمال میں بلا جواز تاخیر اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کریگی، اورکسی شکایت کی صورت میں کرپشن ثابت ہونے پر ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرئو ف نے نظر ثانی شدہ تخمینہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن