باصلاحیت طلباء ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں:حماد بٹو ڈار

 قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)رہنما مسلم لیگ (ن)حماد بٹو ڈار نے کہا ہے کہ ہونہار باصلاحیت طلبہ وطالبات ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، آج جدید و ترقی یافتہ ،مستحکم و خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر طلبہ کی شکل میں میرے سامنے موجود ہے۔ بلاشبہ نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سب سے بڑے ضامن ہیں ۔ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرکے پوری قوم کا فخر ثابت ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر2کے سالانہ پرائز ڈسٹریبیوشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔اور بچوں کو نقد انعامات دئیے انہوں نے کہاکہ سکول انتظامیہ نے جس طرح ہمارااستقبال کیا ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ہمارے طلبہ وطالبات صلاحیت میں کسی سے بھی کم نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...