نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سابق امیر میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے،کسانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور ان کو فوراً سبسڈی دی جائے۔ جماعت اسلامی کسانوں مزدوروں سمیت تمام مظلوم طبقات اور شہریوں کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔کسانوں کیساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے ۔ کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور گندم کی عدم خریداری کے موقع پر کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک طرف حکومت اپنا مقرر کردہ ریٹ پر گندم کی خریداری نہیں کررہی۔ جبکہ مڈل مین اونے پونے فصل خرید کر کسانوں کو لوٹ رہے ہیں،جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ۔جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔
کسانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، فوراً سبسڈی دی جائے: لیاقت علی
May 04, 2024