محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء  اولین ترجیح ہے:عبدالوحید ڈار  

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشن کے ڈائریکٹر عبدالوحید ڈار نے سوشل سکیورٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء میری اولین ترجیح ہے تاکہ ان کے خاندان پنجاب سوشل سکیورٹی سے ملنے والی ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں جو ایک محنت کش کے طور پر ان کا بنیادی حق ہے۔ صنعتی اداروں میں پچاس ہزار مزدور کام کر رہے ہیںکوئی مزدور طبی اور دیگر سہولتوں سے محروم نہ رہے۔۔ طبی سہولتوں کے حوالے سے گوجرانوالہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بہترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں محنت کشوں کو بروقت طبی سہولت کیلئے ڈسپنسریاں موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن