گوجرانوالہ چیمبر کے صدرسے ایڈیشنل سیکرٹری کامرس و دیگر کی ملاقات 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ  چیمبرکے صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب) سے ایڈیشنل سیکریٹری کامرس ضمیر حسین ،ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹری ابوبکر ،مظفر حسین اور سید اون پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اور گوجرانوالہ سے مس قراۃ العین نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سابق صدر چیمبر اخلاق احمد بٹ،سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹر ی کامرس کا کہنا تھا گوجرانوالہ بی ایف سی میں 30سے زائد صوبائی و وفاقی محکمہ جات ہیں۔ کاروباری برادری اس سنٹر سے مستفید ہو رہی ہے یا نہیں؟ ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی خدمات کو ایک ہی چھت کے نیچے یکجا کرنا تاجر برادری کیلئے بہت بڑا ریلیف ہے ، سرمائے اور وقت کی بچت ہوگی۔ صدر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ  بی ایف سی کا قیام حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...