اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)49لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ لوہی بھیر کو فواد سعید نے بتایا کہ عدیل سعید نے ادھار واپسی کے سلسلے میں 15لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ ترنول کو حسیب نے بتایا کہ منور حسین نے مشینری کے کرایہ کی مد میں 12لاکھ روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے،تھانہ ترنول کو گل رائب نے بتایا کہ اورنگزیب نے گاڑی کے سلسلے میں 3لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمار کو قسور عباس شاہ نے بتایا کہ وقاص احمد نے لین دین کے سلسلے میں 14لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ شالیمار کو امیر خان نے بتایا کہ سرفراز نے گاڑی کے سلسلے میں 5لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔