محنت کش کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں، سید انتظار مہدی 

May 04, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلعی بار ایسوسی ایشن کے صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہد ظفر نے کہاکہ یوم مئی شکاگو کے ان شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، مزدوروں کے خون سے ہی اس تحریک کا آغاز ہوا۔ آج پاکستان میں دیگر ایام کی طرح یوم مئی بھی ایک دن اور تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم مئی کے حوالے سے مشترکہ بیان میں کہاکہ۔ محنت کش کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں کیونکہ ملکوں کی معیشت کاانحصار امیر لوگوں کے نہیں بلکہ مزدوروں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جو ملوں ِکارخانوں میں اور ملک کے ہرشعبہ ہائے زندگی میں محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ان کی محنت کا پورا صلہ نہیں دیاجاتا۔

مزیدخبریں