ڈولفن اہلکار کی شہادت پراظہار افسوس

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب قاضی شفیق،صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے، ایک ڈولفن اہلکار کی شہادت پر دلی رنج اور دکھ کااظہار کیا اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ،انہوںنے کہا کہ دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعات ،قتل و غارت گری، چوریاں ڈ،کیتیاں عام ہو چکی ہیں ،پنجاب میں امن و امان کی بد ترین صورت حال،سیکیورٹی نام کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔

ای پیپر دی نیشن