چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ  کے تبادلے سے امتحانات بری طرح متاثر ہونگے،مشترکہ بیان 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)فیڈرل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم کی خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر صوبے میں واپسی کے احکامات سے فیڈرل تعلیمی بورڈ کے جاری منصوبے اور امتحانات بری طرح متاثر ہونگے، انکی ٹرانسفر کے لیے یہ وقت موزوں نہیں تھا احکامات واپس لیے جائیں،ان خیالات کا اظہار ملک آصف محمود،نعیم قریشی، ملک سجاد، متیں احمد ضیا، محمد مبین، طلحہ بن نعیم، عبد الشکور، محمد قاسم، مسز جنید، مسز طاہرہ ملک، ملک طاہر محمود، مسز پروین و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم کی ٹرانسفر پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ انکی تعیناتی میں دی گئی توسیع کی مدت کو پورا کیا جائے۔ فیڈرل تعلیمی بورڈ نے قیصر عالم کی قیادت کئی سنگ میل عبور کیے۔

ای پیپر دی نیشن