اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ اور انٹرنیٹ کی تیزرفتار کنیکٹیویٹی کویقینی بنانے کے لیےD3کمیونیکیشنز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔آئی ٹی انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک سروسز کے ایک بڑے سپلائر کے طور پرD3 کمیونیکیشنز ،انڈسٹری میں سب سے آگے ہے جو کہ آواز، ڈیٹا، ویڈیو اور وائرلیس سالوشنز میں تعاون اور نفاذ میں مہارت رکھتا ہے۔یہ شراکت داری پورے پاکستان میں قابل بھروسہ، تیز رفتار اور محفوظ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جس سے معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے لامحدود مواقع حاصل ہوسکیں گے ۔یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ جس کا نام ’’پاورڈ بائی زونگ‘‘ ہے ،معیاری مواد تک آسان اور بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو یقینی بنائے گی۔ یہ اقدام ایک مربوط اور باخبر معاشرے کے قیام میں مدد کے لیے تمام اراکین کے لیے معلومات اور مواقع تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔زونگ فورجی کے آفیشل ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ ،’’زونگ فورجی اور D3 کمیونیکیشن کی شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ڈیجیٹل شمولیت کو ترجیح دے کر ہم مقامی کاروباروں کی معاونت کے ساتھ ساتھ رابطے اور معلومات تک رسائی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
معروف ٹیلی کام آپریٹرزونگ فورجی کی D3کمیونیکیشنز کے ساتھ شراکت داری
May 04, 2024