کاپی رائٹس ایکٹ  اورٹریڈ مارک کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جاسکتی ہے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے اشتراک سے تفتیشی افسران کے لیے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس لیکچر کا انعقاد کیا،سینئر مینجر IPRملک بلال حید ر نے 50سے زائد تفتیشی افسران کو لیکچر دیا، لیکچر کے دوران آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے سینئر مینجر IPRملک بلال حید رنے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی کمپنی یاشخص کسی بھی برانڈ یا پراڈکٹ کی نقل (کاپی)تیار کرتے ہوئے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرے تو ان کے خلاف کس ضابطہ کار کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے، کاپی رائٹس ایکٹ اورٹریڈ مارک کی خلاف ورزی سے کمپنی یاملک کو مالی نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو معیاری اور اچھی کوالٹی کی پراڈکٹ فراہم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے، اس لیکچر کے انعقاد سے تفتیشی افسران کو اپنے پیشہ وارانہ امور میں معاونت حاصل ہوسکے گی اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ بھی ممکن ہوگا، تفتیشی افسران کی آگاہی اور تفتیش کے معیا ر کو بہتر بنانے کے لیے آگاہی لیکچر کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن