علماء کرام اور مشائخ عظام مثالی معاشرے کا خواب پورا کرسکتے ہیں: حمید ضیائی 

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممتاز عالم دین سرپرست اعلی مدرسہ حنفیہ ضیا العلوم نیا محلہ مولانا عبدالحمید ضیائی نے کہا کہ علما کرام اور مشائخ عظام، دانشوراور اساتدہ کرام بڑھتی ہوئی خرافات کے کانٹے چن کر مثالی سماج کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔ پاکستانی یوتھ حیران کن کارکردگی دکھلانے میں ثانی نہیں رکھتی ،نوجوان نسل کو حقیقی سرپرستی اور رہنمائی کے گلاب میسر ہو تو گڈری کے لعل قائداعظم کے پاکستان کو خواندہ ' صحت مند اور مستحکم بناسکتے ہیں۔  مدرسہ حنفیہ ضیا العلوم  میں درس قرآن کی نشست میںانہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عظیم تحفہ ہے ، ہمیں ماہ صیام کی طرح دوسرے مہنیوں میں بھی صبر، برادشت اور معاف کر دینے کے اوصاف اور اس کی مہکاریں عام کرنا چاہیں ۔    مولانا عبدالحمید ضیائی نے بتایا کہ ایک کروڑ گریجویٹ اور پانچ کروڑ نوجوان روزگار کے لیے پریشان ہیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں یوتھ لون پروگرامز کی بجائے روزگار کے دروازے کھولیں تو ہمارے نصف سے زائد مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ علما کرام انشااللہ پیر سید حسین الدین شاہ کی سرپرستی اور پیر سید انعام الحق شاہ کی قیادت میںشہر اور سماج کی خدمت کا سلسلہ دراز کرتے رہیں گے۔سرپرست اعلی مدرسہ حنفیہ ضیا العلوم نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازسے اپیل کی کہ وہ دفاع ،خزانہ اور خارجہ امور کی طرح یوتھ پروموشن کو بھی پہلی ترجیحات میں شامل کرنے کا اعلان کریں۔

ای پیپر دی نیشن