آئی جی کی ہدایت پر ریلوے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 2روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پروفاقی پولیس نے پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 2روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 40سے زائد ڈرائیورز اوردیگر اسٹاف نے شرکت کی،شرکاکوروڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورزاور دیگر سٹاف کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات اور شہریوں کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...