اسلام آباد کے سکولوں کو کوڑاکرکٹ اور غصے سے پاک زونز بنانے کی مہم کا آغاز

اسلام آباد (وقائع نگار )اسلام آباد کے سکولوں کو کوڑاکرکٹ اور غصے سے پاک زونز بنانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کے ذریعے بچوں، اساتذہ اور کمیونٹی کی شمولیت سے تعلیمی اداروں کی صفائی، خوبصورتی اور ماحول کی نگہداشت کے جذبے کو اجاگر کیا جائیگا۔ جبکہ باہمی اختلافات کی صورت میں غصے کی بجائے افہام و تفہیم سے کام لیا جائیگا۔ مہم کا آغاز پی بی ایف انٹرنیشنل کالج ایچ نائن اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب اور آگاہی واک سے کیا گیا۔طلبہ اور اساتذہ اس مہم میں جوش و خروش سے شریک ہوئے ، جوکہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور ایک صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول کو فروغ دینے کے لیے ان کی وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔سی ای او ایس او ایس فاونڈیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل نے دارالحکومت اسلام آباد کی صفائی اور سبزہ برقرار رکھنے میں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کوڑا کرکٹ کی پیداوار کو کم سے کم کرنے اور اس کی مناسب طریقے سے تلفی کے لیے شہریوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سرکاری اداروں سے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔  

ای پیپر دی نیشن