راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) محمدی مسجدلالکرتی میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہب سکالر علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا ہے کہ امت کا اتحاد ہی دہشت گردی کا فساد ختم کر سکتا ہے اتحادامت کے لیے محسن امت کا منشور اپنانے کی ضرورت ہے اتحاد کا صرف نعرہ لگانے نہیں اپنانے سے فساد ختم ہوگا قوم فرقہ وارانہ انتشار فساد کے متحمل نہیں ہو سکتی ہے المیہ ہے کہ کافر کافر سے گلے ملتا ہے مسلمان مسلمان کے گلے کاٹتا ہے قسطوں میں بٹے مسلمان متحد ہو جائیں سیرت النبی کا ائینہ سامنے رکھ کر اپنے اعمال کا خود احتساب کریں اور مشن رسولؐ کے مشعل بردار بن کر دنیا سے ظلمت کے اندھیرے دور کر دیں. مختصر زندگی میں محبت کے لیے وقت نہیں نفرت کے لیے وقت کہاں سے نکال لیتے ہیں انسان کو اپنی مختصر زندگی میں صرف محبتوں کو فروغ دینا چاہیے۔
قوم فرقہ وارانہ انتشار و فساد کی متحمل نہیں ہو سکتی،اظہار بخاری
May 04, 2024