خطیب قاری نذرکے بڑے بھائی خوشی محمد بس حادثہ میں جاں بحق

May 04, 2024

 مری(بیورو رپورٹ)جامع مسجدا دلکشا کے قاری مولانا عبدالطیف کے داماد اورعائشہ مسجد سید پلازہ مری کے خطیب قاری نذرکے بڑے بھائی خوشی محمد بس کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،چلاس کے مقام پر پیش آیا جس میں بس گہری کھائی میں گر گئی تھی،اس واقعہ میں جس میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے خوشی محمد کی وفات پر مری کی معروف کاروباری شخصیات حاجی محبت خان، حاجی اسدخان، خستہ میر خان،راجہ یا سر ریاست عباسی ،محبوب عالم،محسن عباسی،مری پریس کلب کے عہدیداروں،اراکین اور دیگر نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ پاک خوشی محمدسمیت دیگر جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائیں،آمین۔

مزیدخبریں