کلرسیداں(نامہ نگار)ایک سابق وفاقی وزیر نے فلسطین کے مسلمانوں کی فوری مدد کے لیئے پچاس لاکھ کا عطیہ دیا ہے انہوں نے پچاس لاکھ کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر اکرام الحق قریشی کو دیتے ہوئے اپنا نام میڈیا میں شائع کرنے سے منع کردیا اور کہا کہ میری جانب سے یہ حقیر سی رقم مظلوم فلسطینیوں تک پہنچا دی جائے ان کے چیک کو الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بعد رسید جاری کردی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے کہا کہ اس وقت پوری ملت اسلامیہ میں فلسطینی سب سے ذیادہ فوری امداد کے مستحق ہیں اگر صرف مسلمان ہی اپنی اس ذمہ داری کو محسوس کرلیں تو اس سے فلسطینیوں کی مشکلات پر بتدریج قابو پایا جا سکتا ہے مگر مسلمان ممالک کے حکمران اور اشرافیہ اس ذمہ داری سے مسلسل غفلت برت رہی ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے مسائل میں روزبروز اضافہ ہو رھا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے فلسطینیوں کیلئے پچاس لاکھ کا عطیہ الخدمت فاؤنڈیشن کو دیا
May 04, 2024